لاہور(پی این آئی) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان کا معاملہ,پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا طریقہ کار طے کر لیا ہے اور اس ضمن میں قومی و صوبای اسمبلیوں اور ٹاون وایز کارکنوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اعجاز چوہدری کو تمام صوبائی اور ڈویژن کے صدور سے رجسٹریشن کا ڈیٹا لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے تمام راہنما سرگرم ہو چکے ہیں,زرایع کے مطابق جیل بھرو تحریک میں مرحلہ وار گرفتاریاں دی جائیں گی,عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا باقاعدہ اعلان ہوتے ہی پاکستان کے بڑے شہروں سے گرفتاریاں دینے کا سلسلہ شروع ہو جاے گا ۔ذرائع کےمطابق پہلے مرحلے میں لاہور سے 200 کارکنان اور 5 سر کردہ لیڈرذ اپنی گرفتاریاں دیں گے۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں پشاور شہر سے تحریک انصاف کے 200 کارکنان اور 5 لیڈرز جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں جیل جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک کے طریقہ کار کے تحت روزانہ کی بنیادوں پر ایک شہر سے گرفتاریاں پیش کی جائیں گی۔پاکستان کے بڑے شہروں سے کم از کم 3 ہزار کارکنان جیل بھرو تحریک کا حصہ ہوں گے۔اس حوالے سے فوکل پرسن سینٹراعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں اور اضلاع میں جیل بھرو تحریک کی تیاریوں جائزہ لے کر رپورٹ جلد چئیرمن کو پیش کروں گا۔ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کے پی کے دورے کے بعد سندھ سمیت دیگر صوبوں کا بھی دورہ کروں گا اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کارکنوں کا جیل بھرو تحریک کے جوش وجذبہ بلند ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں