ایف نائن پارک میں لڑکی کیساتھ زیادتی کے واقعےکی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی) انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2 فروری کو لڑکی سے زیادتی کا واقعہ ایف 9 پارک کے جنگل ایریا میں ہوا جہاں اندھیرا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی نے بتایا کہ واقعے میں اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، ٹھوس بنیادوں پر ہی گرفتاری کریں گے، 2 مشکوک افراد ہیں، دونوں مسلح تھے۔آئی جی اکبر ناصر خان نے کمیٹی کو بتایا کہ پارک میں جانے کیلئے چیکنگ سخت کی تو مزید خوف پیدا ہوگا، پارک میں سکیورٹی انتظامات بڑ ھادیے ہیں۔سینیٹر ولید اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ واقعہ پارک کے جنگل ایریا میں ہوا جہاں اندھیرا تھا، سیف سٹی کیمروں اور دیگر ذرائع سے مدد لے رہے ہیں، پارک میں 100 کیمرے بھی نصب کیے جارہے ہیں۔چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نور الامین مینگل نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف نائن پارک 750 ایکڑ پر مشتمل ہے، اس میں 500 ایکڑ پر جنگل ہے، پارک میں پیٹرولنگ بڑھادی ہے ، اسلام آباد کے پارکوں میں 10 کروڑ روپے سولرپینل کیلئے درکار تھے، رقم جاری کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں