جمائمہ خان نے بھی ٹریان وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دیدیا؟ نئی بحث چھڑ گئی

لندن (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ٹیریان وائٹ کو مبینہ طور پر عمران خان کی بیٹی قرار دے دیا۔

ڈیلی میل نے جمائمہ خان کے ساتھ انٹرویو کی ابتدا اس پیرا گراف کے ساتھ کی ہے،’’ گزشتہ سال 3 نومبر کو جمائمہ خان فلہم میں گھر پر تھیں جب انہوں نے ایک دوست کا فون اٹھایا۔ دوست نے بتایا کہ جمائمہ کے سابق شوہر اور اپریل تک پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبریں تھیں۔ جمائما کا پہلا خیال ان کے دو بیٹوں، 26 سالہ سلیمان اور 23 سالہ قاسم، اور عمران کی بیٹی 30 سالہ ٹیریان کے لیے تھا، جو ان کی آنجہانی گرل فرینڈ، سیتا وائٹ کی طرف سے تھی، جو لاس اینجلس میں نہیں ہوتی تو انہی کے ساتھ رہتی ہیں۔‘‘یہ واضح نہیں ہے کہ جمائمہ خان نے واقعی ٹیریان کو عمران خان کی بیٹی قرار دیا ہے یا ڈیلی میل کی طرف سے خود انہیں ایسا لکھا گیا ہے۔ اینکر پرسن کامران شاہد کا کہنا ہے کہ جمائمہ خان کے انٹرویو سے مبینہ طور پر یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہیں۔ ڈیلی میل کے خلاف عمران خان اور جمائمہ خان دونوں ہی ہرجانہ دائر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انٹرویو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری کیس کو ہلا دینے کیلئے کافی ہے، انٹرویو پر عمران خان کو ہرجانہ کردینا چاہیے کیونکہ برطانوی اخبار چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ جمائمہ نے ان کو بتایا کہ عمران خان کی ایک بیٹی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close