عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ بنانے کا عندیہ دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ جس سائفر کی بنیاد پر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کی اور اسمبلی تحلیل کرنے کی کوشش کی،اب عمران خان اس سائفر سے مکر گئے ہیں جس کے بعد ان کے خلاف آرٹیکل 95سے انحراف کرنے پر غداری کا کیس بنتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ سربراہ تحریک انصاف نے پہلے کہا کہ امریکہ نے ان کی حکومت گرائی ہے ، اب خود کہہ رہے ہیں کہ اس سارے معاملے میں امریکہ کا کوئی ہاتھ نہیں تھا ، عمران خان نے دس ماہ تک سائفر کو ایشو بنائے رکھا لیکن جب ایف آئی اے نے سائفر تحقیقات کے لیے بلایا تو انہوں نے عدالت سے طلبی کے نوٹسز معطل کروادیئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہر شہر جاکر ”غلامی نامنظور“ کے نعرے لگائے جس کی وجہ سے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو شدید دھچکا لگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close