غیر منظور شدہ لون ایپ سے ہوشیار رہیں ایس ای سی پی کاعوام کو انتباہ

اسلام آباد(پی این آئی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ غیر منظور شدہ قرض فراہم کرنے والی ایپس “منی باکس” اور “منی کلب” کے ساتھ کسی قسم کے لین دین سے گریز کریں کیونکہ یہ دونوں ایپ غیرمنظور شدہ ہیں اور قرض لینے والوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔جاری پریس ریلیز کے مطابق علم میں آیا ہے کہ مندرجہ بالا دونوں ایپس لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیز کا نام استعمال کر رہی ہیں تاکہ صارفین کا اعتماد حاصل کیا جا سکے لیکن واضح رہے ایس ای سی پی کی جانب سےکسی بھی لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنی کو “منی باکس” اور “منی کلب” نامی ایپس لانچ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں