لاہور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی 3 سال کیلئے ہوتی ہے، ندیم سرور کو مدت ختم ہونے سے قبل ہٹا دیا گیا،
نگران پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر سہیل ظفر چٹھہ کو تعینات کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں