صوبہ پنجاب کا وہ ضلع جسے دوبارہ تحصیل کا درجہ دیدیا گیا

لاہور(پی این آئی) صوبہ پنجاب کا وہ ضلع جسے دوبارہ تحصیل کا درجہ دیدیا گیا۔۔ ریونیوبورڈ پنجاب نے تونسہ کوضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے جس کے بعد تونسہ ایک مرتبہ پھرسے تحصیل بن گیا ہے ۔ واضح رہے کہ پنجاب کی سابق حکومت نے 18دسمبر کو تونسہ کے ضلع بننے اور مردم شماری کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

جس پر 17جنوری کو الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ مردم شماری کا حکم جاری ہونے پر کوئی بھی نیا ضلع یا تحصیل نہیں بنائی جاسکتی لہٰذا پنجاب ریوینو بورڈ تونسہ کے ضلع بننے کا نوٹیفکیشن فوری طور پرواپس لے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close