لاہور(پی این آئی)پنجاب فلور ملزایسوسی ایشن نےحکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ، کل سے آٹے کی سپلائی بحال کردی جائے گی۔ سیکریٹری فوڈ کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کرنے کے خلاف 1100 فلور ملز نے گندم کا کوٹہ لینے سے انکار کرتے ہوئے صوبے بھر میں ہڑتال کر دی تھی۔
فلور ملز کا کہنا تھاکہ صوبہ بھر میں آج سرکاری گندم کا کوٹہ نہیں اٹھایا جائے گا۔ لاہور کی 84 فلور ملز نے بھی کوٹہ لینے سے انکار کر دیا تھا ، جس کے بعد لاہور کی مقامی مارکیٹ سے آٹا غائب ہو گیا تھا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معاملے پر کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب پنجاب فلور ملزم ایسوسی ایشن نے کل سے گندم کی پسائی اور آٹے کی سپلائی بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں