مریم نواز نے بھی شاہد خاقان عباسی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی، بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انہیں اپنی لیڈر تسلیم نہ کرنے کے بیان پر پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا ردعمل بھی آگیا اور ان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ناراض نہیں، وہ بڑے بھائی ہیں۔

ان کے پاس خود چل کر جاؤں گی۔ میڈیا سےگفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا میرے والد سے 30 برس سے زیادہ کا تعلق ہے، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق سب سینئرز کی سر پرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں، سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا نہیں کرنا چاہتی، نہ میری ایسی پرورش ہوئی ہے، یہ میرے لیے لائن ہے، اسے کراس نہیں کر سکتی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ مریم نہ میری لیڈر ہیں، نہ اُن کا دعویٰ ہے کہ وہ پارٹی کی لیڈر ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میرے لیڈر نواز شریف ہیں اور پارٹی کے صدر شہباز شریف ہیں، مریم نواز نے کل پارٹی صدارت سنبھالی تو فیصلہ کروں گا کہ جماعت میں آگے چل سکتا ہوں یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close