لاہور (پی این آئی) پاکستان میں پھر زلزلہ۔۔ جہلم شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب خوف کی فضاء پھیل گئی۔ زلزلہ آنے پر شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جبکہ زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سے چند روز قبل سوات میں بھی زلزلہ آیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں