جعلی دستاویز دکھا کر ویزے لینے کا معاملہ،پاکستان نےافغانیوں کیخلاف سخت ایکشن لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی)افغانیوں کی جانب سے جعلی دستاویز دکھا کر پاکستانی ویزے لینے کے معاملے پر وزارت خارجہ نے سخت ایکشن لے لیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ نے یورپ میں موجود اپنے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو افغانیوں کو ویزا نہ جاری کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی افغان شہری کو پاکستان کا ویزا جاری نہ کیا جائے،یہ ہدایات برطانیہ، سپین، اٹلی، جرمنی، پرتگال، گریس، آسٹریا، سوئٹزر لینڈ، فرانس، ڈنمارک، ناروے، بلجیئم، آئرلینڈ اور نیدر لینڈ میں سفارتخانوں کو جاری کی گئی ہیں،

اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے خط لکھ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں