نواز شریف اب کبھی واپس نہیں آئیں گے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اپنے کارکنوں کو ”لاروں“ پر لگایا ہوا ہے ، نواز شریف اب کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے جو کوڑے برسا رہی ہے عوام اس کا جواب الیکشن میں دیں گے، شہباز شریف کی ناقص پالیسیوں نے غیربیوں کے ساتھ ساتھ متوسط طبقے کے لیے بھی زندہ رہنا مشکل کردیا ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق عدالت کا فیصلہ آ گیا ہے، ن لیگ آئین سے کھیلنے سے باز رہے، آئین سے انحراف کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ الیکشن سے خوفزدہ نہیں تو پھر حیلے بہانے کیوں؟ گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ دینے سے کیوں گریزاں ہے؟ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close