وفاق، کے پی حکومت کا 280 ارب روپے کا مقروض ہے، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کا دعویٰ

سوات(آئی این پی)سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کہتا ہے اگر عمران خان ایگریمنٹ پر دستخط نہیں کرتا تو قرض نہیں دیں گے،پی ڈی ایم کی 18جماعتیں بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں،سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ سب سے پہلے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

پی ڈی ایم کو پیغام ہے کہ اگر آپ 14، 16، 18جماعتیں بھی جمع ہو جائیں تو عمران خان کا مقابلہ مشکل ہے، ہمارے دور حکومت میں بہت مشکلات کا سامنا پڑا ہے، حکومت میں آنے کے بعد کورونا، سیلاب اور بعد میں حکومت چلی گئی،سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ سوات سے تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، ہر ضلع میں عوام کے پاس جائیں گے، 1969کے بعد سب سے زیادہ ترقی اس دور حکومت میں ہوئی ہے، یہاں ہسپتال، کالجز کے حوالے سے بہت سی مشکلات تھیں لیکن زیادہ تر ختم ہو گئی ہیں، دہشت گردی کے دوران سوات کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں،محمود خان نے کہا کہ پاکستان کے آزادی میں بھی پشتون نے قربانیاں دیں، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں مزید دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا میں زیادہ قرضے لینے کا مقصد ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا تھا، وفاق صوبائی حکومت کا 280ارب روپے کا مقروض ہے،انہوں نے کہا کہ جعلی وزیر اعظم نے کپڑے بیچنے کا کہا تھا لیکن ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے کپڑے کون خریدے گا، 83ارکان کی کابینہ بنائی ان کو شرم آنی چاہیے، ان سے درخواست ہے جلد الیکشن کا اعلان کریں، عوام الیکشن میں فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close