فیصل آباد،سود خوروں نے نوجوان کو اغواء کر کے زہر دے دیا، نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (آئی این پی)تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون میں سودخوروں نے نوجوان کو اغواء کرنے کے بعد زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقتول کی اہلیہ گلناز بی بی کی درخواست پر سودخور ملزمان فہیم وغیرہ کے خلاف زیردفعہ 302/34/3/4 منی لینڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

تفصیل کے مطابق ہجویری ٹائون کی رہائشی گلناز بی بی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے خاوند وارث علی نے ملزمان فہیم وغیرہ سے سود پر قرض لے رکھا تھا، مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے وارث علی قرض کی رقم ادا نہ کر سکا تو ملزمان فہیم وغیرہ نے چند روز قبل اس کے خاوند کو زبردستی اٹھا کر لے گئے‘ جہاں پر زہر دے دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close