موجودہ حکومت ملک کو 9 مہینوں میں دیوالیہ کر چکی ہے، سینئر پی ٹی آئی لیڈر کا دعویٰ

ملتان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا موجودہ حکومت ملک کو ان 9مہینوں میں دیوالیہ، کنگال کر چکی ہے،اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مریم بی بی سے پوچھتا ہوں کہ نوازشریف کا بیانیہ دفن کرنے والا بیان عامر ڈوگر نے دیا ہے یا کیپٹن (ر)صفدر نے؟، یہ بیان آپ کے شوہر نامدار دے رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ بتائیے ورکر کنونشن میں سعد رفیق کا چہرہ مرجھایا ہوا کیوں دکھائی دے رہا ہے، شاہد خاقان عباسی پارٹی کی نائب صدارت کیوں چھوڑ رہے ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو را مٹیریل دستیاب نہیں ہے، ان کے پاس ایل سیز کھولنے کیلئے فارن ایکسچینج موجود نہیں ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ جب 9اپریل کو تحریک انصاف کی حکومت تھی تو اس وقت ایک ڈالر کی قیمت 178روپے تھی، آج انٹر بینک میں ایک ڈالر 276روپے کا ہو گیا ہے، 100روپے اضافے کے بعد بھی ڈالر مارکیٹ میں دستیاب نہیں، جب روپے کی قدر اس درجہ گر جائے گی تو مہنگائی کا طوفان تو آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close