الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا، سابق وزیر اعظم نے واضح کر دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کے قائد صرف نواز شریف ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑیں گے،

اتوار کو الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن سے برسوں کی وفاداری ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے بارے میں کبھی نہیں سوچا،انہوں نے نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے ہی لڑوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close