عمران خان کا امریکا مخالف بیانیے سے پیچھے ہٹنا افسوسناک قرار دیدیا

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی سلمان غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا امریکہ مخالف بیانیے سے پیچھے ہٹنا افسوس ناک ہے،انہوں نے عوام میں امریکہ کے خلاف نفرت پیدا کی ۔ سلمان غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسوں میں امریکہ مخالف تقاریر کرتے رہے ، کہا گیا کہ مجھے روس جانے کی سزا ملی ہے۔

عمران خان نے قوم کو مس گائیڈکیا جوکہ غلط عمل تھا ۔ سینئرصحافی کاکہنا تھا کہ عمران خان جب حکومت میں تھے تو تب جنرل (ر)باجوہ کی بہت تعریفیں کرتے تھے ،آج ساری ذمہ داری جنرل (ر)باجوہ پر ڈال رہے ہیں ،اگر ساری خرابی انہوں نے کی ہے تو حکومت میں ہوتے ہوئے ان کے خلاف کیوں نہیں بولے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close