آئی ایم ایف نے قرض کی ادائیگی کو ایگریمنٹ پر عمران خان کے دستخط سے مشروط کر دیا، حیران کن دعویٰ

سوات (پی این آئی) سابق وزیراعلی کے پی محمود خان نے دعوی کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض کی ادائیگی کو ایگریمنٹ پر عمران خان کے دستخط سے مشروط کر دیا ہے۔ انہوں نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو پیغام ہے کہ اگر آپ 14، 16، 18 جماعتیں بھی جمع ہو جائیں تو عمران خان کا مقابلہ مشکل ہے۔

سابق وزیراعلی کے پی نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بہت مشکلات کا سامنا پڑا ہے، حکومت میں آنے کے بعد کورونا، سیلاب اور بعد میں حکومت چلی گئی۔سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا ہے کہ سوات سے تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، ہر ضلعی میں عوام کے پاس جائیں گے، 1969 کے بعد سب سے زیادہ ترقی اس دور حکومت میں ہوئی ہے، یہاں ہسپتال، کالجز کے حوالے سے بہت سی مشکلات تھیں لیکن زیادہ تر ختم ہو گئی ہیں، دہشت گردی کے دوران سوات کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی وزیر اعظم نے کپڑے بیچنے کا کہا تھا لیکن ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے کپڑے کون خریدے گا، 83 ارکان کی کابینہ بنائی ان کو شرم آنی چاہیے، ان سے درخواست ہے جلد الیکشن کا اعلان کریں، عوام الیکشن میں فیصلہ کریں گے۔محمود خان نے کہا کہ پاکستان کے آزادی میں بھی پشتون نے قربانیاں دیں، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں مزید دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا میں زیادہ قرضے لینے کا مقصد ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا تھا، وفاق صوبائی حکومت کا 280 ارب روپے کا مقروض ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close