اقرار الحسن کا عمران خان کی مقبولیت کا اعتراف لیکن کس بات پر اعتراض ہے؟ سوشل میڈیا پر پوسٹ شئیر کردی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی اقرارالحسن عمومی طورپر سیاسی موضوعات پر گفتگو نہیں کرتے لیکن اب انہوں نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے اپنا واحد اعتراض بھی گنوا دیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقرارالحسن نے لکھا کہ ” پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جتنی مقبولیت نہ کسی کو ملی نہ کبھی آئندہ مل سکے گی لیکن وہ حقیقی معنوں میں تبدیلی تبھی لا سکتے ہیں جب وہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے اپنے گٹھ جوڑ کو تسلیم کریں اور آئندہ صرف عوامی حمائت پر انحصار کا عہد کریں، یہ عمران خان صاحب پر میرا واحد اعتراض ہے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ “اس نظام کے خلاف اس منافقت کے ساتھ نہیں لڑا جا سکتا کہ جب وہ حکومت بنانے میں آپ کا ساتھ دیں تو وہ محب وطن اور جب وہ حکومت گرانے میں اپوزیشن کا ساتھ دیں تو غدار، آپ خود جرنیلوں سے کہہ کر شوکت ترین کے آٹھ ارب کے کیس معاف کروائیں تو حلال اور ن لیگ اپنے کیسز ختم کروائے تو حرام۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close