سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

راولپنڈی(پی این آئی)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 62 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج کر دی گئی۔ این اے 62 سے امیدوار عظمت مبارک ایڈووکیٹ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ شیخ رشید پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ مسترد کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز این اے 62 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close