سینئر ن لیگی رہنما سردار مہتاب عباسی کے بیانات کا نوٹس لے لیا گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کے بیانات اور اختلافات کا نوٹس لے لیا۔ پارٹی قیادت کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق سردار مہتاب عباسی کے اپنی ہی جماعت کے خیبرپختونخوا ہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کے ساتھ اختلافات ہیں۔

سردار مہتاب عباسی چاہتے ہیں کہ مرتضی جاوید عباسی کو ان کے عہدے سے فی الفور ہٹایا جائے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے مہتاب عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو سردار مہتاب عباسی سے ملنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات ختم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close