گورنرسندھ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز پہنچ گئے, اتوار کے روز کے دھرنے کا کیا فیصلہ ہوا؟

کراچی (آئی این پی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بہادر آباد مرکز کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما?ں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید مصطفی کمال،نسرین جلیل،شبیر قائم خان اور دیگر سے ملاقات کیں۔ ملاقات میں شہر کی ترقی کے لئے مشاورت کی اہمیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ باہمی مشاورت سے ہی مسائل کا حل یقینی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کررہا ہوں۔ بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت کے ساتھ مسائل کا حل ممکن ہے اور کراچی کی ترقی کے لئے سب کو ملک کر چلنا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کررہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں پاک بحریہ کی امن ایکسرسائز ایکسپو نمائش جاری ہے، جس میں پوری دنیا کے چالیس ممالک کے مندوبین شریک ہیں، جبکہ پوری دنیا بھر کی بحریہ کے نمائندگان بھی یہاں موجود ہیں، اور ایکسپو میں ان کے اسٹالز موجود ہیں، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بروز اتوار غیر معینہ مدت تک کے لئے دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے 14فروری تک اس دھرنے کو موخر کرنے کی درخواست کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close