لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سکیورٹی اداروں کو سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پولیس ، سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس کے دوران انسداد دہشتگردی اور غیرملکیوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ ادارے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائیں ، خاص طور پر سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو فل پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ،اس مقصد کے لیے تمام ادارے بالخصوص پولیس اور انٹیلی جنس بیورو مل کرکام کریں۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے ذریعے شہر کے 50فیصد حصے کی نگرانی کی جارہی ہے جلد ہی پورے شہر کی نگرانی کو یقینی بنائیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں