نوازشریف اور ان کی بیٹی کا کردار قوم کے سامنے لانا چاہتا ہوں، چوہدری نثار کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ حلقے کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جو کچھ میں نے سہا اور برداشت کیا وہ عوام کے سامنے لانا چاہتا ہوں۔

جو کچھ میں نے نظر انداز کیا، جو کچھ میری پارٹی بالخصوص میاں نوازشریف اور ان کی بیٹی کا کردار قوم کے سامنے لانا چاہتا ہوں۔ان کے ساتھ اپنے اختلافات سے متعلق ایک ایک لفظ قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔یہ ایک ہجاب ہے جو مجھے زیادہ زبان کھولنے سے منع کرتا ہے۔34 سال میں جماعت کی ایک ایک اینٹ میں نے رکھی۔ایک وقت ایسا بھی تھا جب حالات اتنے خراب تھے کہ ہمیں جنرل کونسل کی میٹنگ کے لیے اسلام آباد اور پنڈی میں کوئی ہوٹل جگہ دینے کو تیار نہیں تھا۔نوازشریف ہم سے زیادہ اہل نہیں تھے ، ہم سے زیادہ سیاسی ذہن کے مالک نہیں تھے لیکن ہم 20 سینئر لوگوں کی وجہ سے وہ پارٹی صدر بنے اور آج ان بیس لوگوں میں سے ایک بھی نوازشریف کے ساتھ نہیں ہے۔یا تو وہ نوازشریف کو چھوڑ چکے یا پھر نوازشریف نے انہیں چھوڑ دیا، صرف میں ہوں جو 34 سال نوازشریف کا بوجھ اٹھاتا رہا۔میں جب نوازشریف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر رہا ہوں تو ان کا مجھ پر کوئی قرض نہیں ہے۔

چوہدری نثار نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:۔ خیال رہے کہ سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہوسکتاہے ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے 2018ء میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں