میرپور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں بے ضابطگیاں، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری

سلام آباد (پی این آئی ) صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) میں بریفنگ کے دوران ادارہ ترقیات (ایم ڈی اے) میرپور میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر اقدامات اٹھانے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین وزیر برائے ایم ڈی اے و توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین جبکہ کمیٹی کے ممبران میں وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق، وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ، کمشنر میرپور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر میرپور ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور شامل ہیں۔

جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقات کی عمومی سربراہی و نگرانی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد عثمان چاچڑ کریں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close