اسلام آباد (پی این آئی) رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی۔تفصیلات کے مطابق شائستہ پرویز ملک نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی۔شائستہ پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عزت دینے پرپارٹی کی شکر گزار ہوں، ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدہ لینے سے معذرت کی۔
پارٹی کی جانب سے دی گئی پالیسی ایڈوائزر فار ویمن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سےنبھاوں گی۔دوسری جانب 14معاونین خصوصی بھی وزیراعظم شہبازشریف کے نقش قدم کی پیروی کرنے لگے۔ وزیراعظم شہبازشریف کے 14 معاونین خصوصی نے حال ہی میں بلامعاوضہ کام کرنے کے لئے وزیراعظم کو درخواست دی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا تھا۔ شہبازشریف وزیراعلی اور وزیراعظم کے طورپر سفرسمیت دیگر تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے آرہے ہیں۔اسی مثال کو اپناتے ہوئے معاون خصوصی نے بھی بلا معاوضہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔معاونین خصوصی کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت وزیراعظم شہباز شریف کی طرح جذبے سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کو 14 معاونین خصوصی نے بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست کی تھی ،درخواست دینے والے معاونین خصوصی میں شزہ فاطمہ خواجہ، سینیٹر حافظ عبدالکریم، جنید انور چوہدری شامل ہیں،ارکان قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین ،رومینہ خورشید عالم ، رانا مبشر اقبال نے بھی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست کی تھی ،دیگر درخواست گزاروں میں صادق افتخار، ملک محمد احمد خان، روبینہ عرفان، ملک عبدالغفار ڈوگر بھی شامل ہیں ،سردار شاہجہاں یوسف، فہد ہارون، سابق سفیر محمد صادق اور ملک نعمان لنگڑیال نے بھی درخواست کی تھی ،معاونین خصوصی کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں ،درخواست گزاروں نے وزیراعظم سے کہاتھا کہ وہ اس مشکل صورتحال میں بلامعاوضہ خدمات انجام دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں