پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، الیکشن کمیشن کے فیصلے نےپی پی،ن لیگ اور جے یو آئی کے کیمپ میں جشن کا سماںباندھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے پی پی،(ن)لیگ اور جے یو آئی (ف)کی اسکروٹنی میں تاخیر پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیے۔ الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ن)اور جے یو آئی ف کے فنڈز کی اسکروٹنی پرپیشرفت رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جو 165 صفحات پر مشتمل ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تینوں جماعتوں کی جانب سے اسکروٹنی میں تاخیر پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردیے گئے ہیں

رپورٹ میں باربار وکلا کی تبدیلی، التواکی درخواستیں اور اسکروٹنی ممبران کی عدم دستیابی تاخیر کی اہم وجہ قرار دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران کی تبدیلی بھی تاخیر کی ایک وجہ بنی، ایک کمیٹی ممبر کورس کے لیے گیا اور نئے ممبر کی تعیناتی میں 4 ماہ لگ گئے، 13 دسمبر 2021 کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل مسعود اخترکی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بھی کمیٹی غیرفعال ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close