ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن پرجج کو برطرف کردیا گیا

پشاور (پی این آئی) پشاورہائیکورٹ نے کرپشن کے الزام پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔ہائیکورٹ کی جانب سے برطرفی کااعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کئی نوٹس جاری کئے جانے کے باوجود جج اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکے۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قومی خزانے کو 15ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔پشاورہائیکورٹ نے برطرفی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سید اصغر شاہ کیخلاف مزید کارروائی کرکے رقم وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close