جنرل باجوہ نے جاوید چوہدری کے کالم کے ایک حصے کی تردید کردی ، منصور علی خان کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے حوالے سے جاوید چوہدری کے کالم کے ایک حصے کی تر دید کردی ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جاوید چوہدری نے ایک کالم لکھا تھا جس میں انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد کچھ اہم انکشافات کیے تھے ۔ اس کالم کے ایک حصے میں لکھا گیا تھا ‘جنرل باجوہ نے کہا میں نے مشکل لیکن ٹھیک فیصلے کیے ، جاوید چوہدری سوال کیا کہ یہ ٹھیک فیصلہ کیسے تھا؟

جس پر جنرل باجوہ نے کہا کہ ہماری ریڈنگ تھی یہ لوگ ملک کے لیے خطرناک ہیں ،یہ رہے تو ملک نہیں رہے گا،منصور علی خان نے دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے مجھے خود فون کر کے کہا کہ کالم کا یہ حصہ ٹھیک نہیں ہے میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ ہماری ریڈنگ تھی یہ لوگ ملک کے لیے خطرناک ہیں ، یہ رہے تو ملک نہیں رہے گا۔منصور علی خان نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ سے یہ بھی درخواست کی کہ یہ خبر میں آپ کا نام لے کر دوں گا کیونکہ اس میں آپ براہ راست تردید کر رہے ہیں جس پر انہوں نے مجھے اجازت دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں