راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل حکام نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 62 کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے شیخ رشید کو پیش کرنے کی ہدایات تھیں لیکن اس میں واضح ڈائریکشن نہیں تھی۔ ریٹائرمنٹ افسر کے سامنے پیشی کے لیے مقرر کیے گئے شیخ رشید کے نمائندے شیخ راشد کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کی گئی، این اے 62 راولپنڈی کی ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیا۔
اس حوالے سے شیخ رشید کے نمائندے شیخ راشد شفیق آر او نوشین اسرار کے سامنے پیش ہوئے، بتایا گیا ہے کہ 13 فروری تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کئے جا سکتے ہیں، ابھی تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراضات داخل نہیں کیے گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں