شیخ رشید کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے آج طلب، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ کو حکم جاری

راولپنڈی(آئی این پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریٹرنگ آفیسر حلقہ این اے 62راولپنڈی نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے نامزد امیدوار و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 11 فروری بروز ہفتہ صبح 10 بجے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریٹرنگ آفیسرکو عوامی مسلم کے سربراہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق اورسردار شہباز خان کیجانب سے ایک درخواست دی گئی

جس می موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزگی برائے حلقہ این اے باسٹھ جمع کروائے گئے جن کی جانچ پڑتال کے لئے انھیں ریٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش کرنا ضروری ہے, درخواست کی روشنی میں ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایک تحریری حکم نامہ میں مطلع کیا کہ قانون و ضابطہ کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے شیخ رشید کو گیارہ فروری صبح دس بجے پیش کیا جائے تاکہ کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں