اسلام آباد(پی این آئی)ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی حالت نہایت خراب ہوچکی ہے ، دوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے ہمارے پاس کچھ گھنٹے یا چند دنوں کا وقت بچا ہے۔
حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو جو یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں ان پر فوری طور پر عمل کرنا چاہیے بصورت دیگر قرض کی قسط میں تاخیر ہوگی جسے برداشت کرنے کی سکت ہماری معیشت میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ایک سال میں پاکستان کے ذخائر 16ارب تک پہنچ جائیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف کی چھتری تلے حالات بہتر ہوجائیں گے اور ڈیفالٹ کاخطرہ ٹل جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قسط وصولی میں تاخیر کے باجود روپے کی قدر مستحکم رہی جو خوش آئند بات ہے لیکن اسٹاک ایکسچینج پر اس کے اثرات انتہائی منفی رہے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں