جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن سے متعلق نواز شریف کا کیا موقف تھا؟ ن لیگ کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ن لیگ کے رہنما ملک احمدخان نے کہا ہے کہ وہ کیپٹن (ر)صفدر کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتے ، نواز شریف جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے مخالف تھے ۔ ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کو رائے دینے کی مکمل آزادی ہے لیکن میں ان کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتا۔

آرمی چیف کی توسیع سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے تھا ، ن لیگ تنہا کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جنرل (ر) باجوہ کے خلاف کمپین چلارہی تھی ، توسیع کے معاملے پر ووٹ دینے سے یہ کمپین متاثر ہوئی۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاتھا کہ ہم نے ووٹ کو اس دن بے عزت کر دیا جس دن اپنا ووٹ باجوہ کو ایکسٹینشن کیلئے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close