عدالت کاپنجاب میں 90روز میں الیکشن کروانے کا حکم

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب میں 90روز کے اندر الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے عمل کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی۔

جس کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی ،دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فنڈز اور نفری کی کمی کے باعث انتخابات کا انعقادممکن نہیں ہے ، پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق پولیس نفری فراہم کرنے کی پابند ہے ۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن کو 90روز میں انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close