ترکی کے بعد پاکستان بھی زلزلے سے لرز اٹھا

سوات (پی این آئی) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔سوات اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے سبب علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔حکام کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے باعث اموات کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ زمین کی ہولناک لرزش کو4 روز گزرنے کے بعد ملبےسے بچوں سمیت کئی افراد کو زندہ نکال لیاگیا جب کہ گزرتے وقت کے ساتھ مزید افراد کے زندہ نکلنے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ریسکیو عملہ مسلسل خون جما دینے والےموسم میں انسانی جانیں بچانے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیریس کا کہنا ہےکہ امدادی پروگرام کےسربراہ ترکیہ، شام کا دورہ کریں گے، زلزلہ زدہ علاقوں میں لوگوں کومرنےسےبچانے کے لیے ہرممکن مدد کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close