جنرل باجوہ نے تسلیم کرلیا کہ عمران خان کی حکومت گرائی گئی، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہےکہ جنرل ر باجوہ نے تسلیم کیا ہےکہ عمران خان کی حکومت گرائی گئی، سچی بات جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے منہ سے نکل گئی، پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھاری اکثریت سے جیتےگی، آئین توڑنے والا جیل میں جائے گا۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے تسلیم کیا کہ عمران خان کی حکومت گرائی گئی، سچی بات جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے منہ سے نکل گئی، 10مہینے میں موجودہ حکومت نے معیشت کابیڑا غرق کردیا، انہوں نے نیب قوانین تبدیل کرکے خود کو این آراو دیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ ملکی تاریخ میں مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، عمران خان ملک میں فوری انتخابات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔فرخ حبیب نے کہا کہ جوبھی آئین توڑے گا وہ جیل میں جائے گا، جیل بھرو تحریک میں پہلی گرفتاری میری ہوگی، عمران خان کی کال پر جیلیں کم پڑ جائیں گی، ملکی ذخائرصرف 3ارب رہ گئے، ان سے ملک نہیں چل رہا۔اسی طرح تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اندر اب کافی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں،پہلے مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی سامنے آئے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جو باتیں کیں ان میں وزن ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں حکومت کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے،ہرگز نہیں ہو سکتا کہ دوست ممالک بتائیں پاکستان میں کس کی حکومت ہو گی۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کیا،عدالتی فیصلے کے بعد ارکان قومی اسمبلی بحال ہو چکے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی فوری پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کو اسمبلی سیشن میں شرکت کی دعوت دیں،اس کے بعد اپوزیشن لیڈر کو مقرر کرنے کا عمل مکمل کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close