صادق سنجرانی بھی ناراض، چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ میں وزراء کی عدم دلچسپی پر اپوزیشن کا شدید احتجاج چیئرمین سینیٹ نے دوسری بار وزراء کو سینیٹ میں حاضری یقینی بنانے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین نے گن اینڈ کنڑی کلب کے حوالے سے سوال کمیٹی کوبھیج دیا ،وزیر مملکت برائے قانون انصاف نے ایوان کو بتایاکہ ملک میں کل 248یونیورسٹیاں ہیں گذشتہ چارسالوں میں وفاق نے 5نئی سرکاری یونیورسٹیاں بنائی ہیں ۔جمعہ کو سینیٹ کااجلاس چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔وفقہ سوالات کے دوران ایوان میں وزیرمملکت برائے قانون وانصاف سینیٹر شہادت اعوان کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا

جس پر سینیٹر مشتاق احمدنے کہاکہ 83وزیروں کی فوج ہے مگر کوئی ایوان میں نہیں آتاہے وزیر کام کرنے نہیں مرعات لینے کے لیے بنے ہیں اس پر چیئرمین صاحب آپ کو نوٹس لینا چاہیے،چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں وزارء کی عدم حاضری پر وزیر اعظم کو دبارہ خط لینے کا فیصلہ کرلیاکہ وہ وزاراء کو پابند بنائیں کہ وہ ایوان میں آکر جواب دیں ۔وزیر مملکت برائے قانو ن وانصاف سینیٹرشہادت اعوان نے ایوان کو بتایاکہ گذشتہ چار سالوں میں کے پی کے میں 5 نئی یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں۔ جبکہ وفاق میں 3یونیورسٹیاں اور سندھ میں 2یونیورسٹیاں بنائی گئیں ہیں ۔وفاقی حکومت نے 5یونیورسٹیوں کو1567ملین روپے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔پاکستان میں کوئی یونیورسٹی بحران میں نہیں ہے ۔روز نئی یونیورسٹی کے حوالے سے قانون سازی سینیٹ ایجنڈے کا حصہ ہوتی ہے ۔پاکستان میں کل 248یونیورسٹیاں ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close