الیکشن کمیشن نے 16 مارچ کے ضمنی انتخاب پر پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 16کے بجائے 19مارچ کو کرانے کی پی ٹی آئی درخواست مسترد کر دی،نجی ٹی وی کے مطابق ضمنی انتخابات والے متعلقہ حلقوں میں 16مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی، الیکشن کمیشن متعلقہ صوبوں کو ان حلقوں میں مقامی چھٹی کے لیے خط لکھے گا، الیکشن کمیشن 60روز میں ضمنی انتخابات کرانے کا پابند ہے ،19مارچ کو الیکشن کرانے سے آئینی خلاف ورزی ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close