مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی، عوامی مارچ کا آغاز آج لاہور سے ہو گا

لاہور(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں کمر توڑ مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تین روزہ عوامی مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوگا۔سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق لاہور تا راولپنڈی مارچ تین فیزز میں مکمل پوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ عوامی مارچ کے دوران امیر جماعت کا مختلف شہروں میں فقیدالمثال استقبال ہوگا۔

بعداز نماز جمعہ منصورہ سے آغاز کے بعد عوامی مارچ کا استقبال بھاٹی گیٹ داتا دربار، شاہدرہ پر ہوگا۔ مارچ کے پہلے روز کا اختتام گجرانوالہ میں ہوگا۔ امیر جماعت مریدکے، کامونکی میں بھی عوام سے خطاب کریں گے۔ ہفتہ کو گوجرانوالہ سے روانگی کے بعد استقبال راہوالی، گھکڑ میں ہوگا اور امیر جماعت وزیرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اتوار کو گجرات سے روانگی کے موقع پر امیر جماعت جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ راستے میں ان کا استقبال لالہ موسی، کھاریاں، سرائے عالمگیر، جہلم جامعہ موڑ، دینہ اور سوہاوہ میں ہوگا۔ امیر جماعت مارچ کے اختتام پر لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close