ایم کیو ایم وزارتیں انجوائے کر رہی ہیں، تو پھر احتجاج کس کے خلاف ہے؟ سوال کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کس کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم پہلے حکومت سے تو الگ ہو۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ آپ وزارتیں انجوائے کر رہے ہیں، تو پھر احتجاج کس کے خلاف ہے؟ شہر میں تواتر کے ساتھ اسٹریٹ کرائم بڑھا ہے۔

آفاق احمد نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم اور بیامنی میں غیرقانونی طور پر کراچی آنے والوں کا ہاتھ ہے۔ غیر قانونی طور پر آنے والوں کا نادرا میں ریکارڈ نہیں۔ غیرملکی تارکین وطن کو شہر سے دور کیمپوں میں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مزید کچی آبادی بننے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں کراچی کے شہریوں کو دانستہ طور پر کم شمار کیا گیا۔ کراچی کی آبادی ایک کڑور 60 لاکھ دکھائی گئی ہے۔ جبکہ کراچی میں رجسٹرڈ ووٹرز 87 لاکھ ہیں تو آبادی ڈھائی سے پونے 3 کڑور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مردم شماری بین الاقوامی غیرجانبدار مبصرین کی موجودگی میں ہونی چاہیے۔ ہم آئی ایم ایف کی تمام وہ شرائط مانتے ہیں جن سیعام آدمی کانقصان ہوتا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہمیں کرپشن کے خلاف کام کرنا ہوگا۔ تمام اداروں کے افسران کو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنے چاہئیں، تاکہ احتساب کا عمل شروع ہو۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close