90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد سے انحراف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہو گی، عمران خان نے خبردار کر دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم آئین ساز تھے اسی لئے ہماری ریاست کی بنیاد آئین پاکستان ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قرارداد مقاصد واضح بتاتی ہے کہ بادشاہی صرف اللہ تعالی کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ریاست پاکستان اس مقدس امانت کو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی، انتخابات میں آئینی مدت سے انحراف ریاست کی بنیاد ہلا دینے کے مترادف ہے۔عمران خان نے کہا کہ آئین کے تحفظ کیلئے آج پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے جس سے کسی بھی قسم کا انحراف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہوگی۔آئین کے تحفظ کیلئے آج پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے جس سے کسی بھی قسم کا انحراف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close