عمران خان کے الزامات پر امریکا کاسخت ردِعمل آگیا

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ڈیرک شولے نے عمران خان کے حکومت گرانے کے حوالے سے امریکا پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا صرف اس لیے کیا گیا تاکہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کمزور ہوں۔

دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے کام جاری ہے، اس متعلق درپیش چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا کی پالیسیاں شخصی نہیں بلکہ ریاستی ترجیحات کی بنیاد پر ہوتی ہیں، پاکستان میں جس کی بھی حکومت ہوگی، امریکا دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کیلئے اسی سے بات کرے گا۔ڈیرک شولے نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کئی مواقع موجود ہیں، امریکا دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوشحالی اور تحفظ کا خواہاں ہے اور اس کے حصول میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close