طلبا کو بغیر امتحانات اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی این آئی) طلبا کو بغیر امتحانات اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ۔۔ سندھ میں پہلی سے تیسری کلاس کے بچوں کے مزے آگئے، محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو پہلی سے تیسری کلاس کے بچوں کو امتحان کے بغیر آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چوتھی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحان عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے ۔ سندھ کے تمام نجی اسکولوں میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔سندھ میں سردی میں کمی کے بعد محکمہ تعلیم نے اسکول ٹائمنگز میں تبدیلی کردی ، اسکول صبح ساڑھے آٹھ کے بجائے دوبارہ آٹھ بجے کھلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close