شیخ رشید کو رات گئے کہاں منتقل کر دیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

راولپنڈی(پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا۔۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔شیخ رشید کو مری کی مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےحکم دیا تھا۔

آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگانے پر آج اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے بھی شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کی۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ شیخ رشید ماضی میں بھی غیر سنجیدہ بیان دے چکے ہیں ، ان کے حالیہ بیانات سے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان میں اشتعال پیدا ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close