اسلام آباد ( پی این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے ہونے والے معاملات کی منظوری دے دی، وزیراعظم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان بات چیت ویڈیو لنک پرہوئی، وزیرخزانہ میڈیا کو معاہدے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
آئی ایم ایف وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف سے ویڈیولنک ملاقات کی، جس میں آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف لاہور میں موجود ہیں، ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے ہونے والے معاملات کی منظوری دے دی ہے۔ وزیرخزانہ میڈیا کو معاہدے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ اس سے قبل وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے گردشی قرضے پر معاملات طے پا گئے ہیں، آئی ایم ایف کو ابھی کچھ مزید وضاحت چاہیے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات میں گردشی قرضے پر معاملات طے پا گئے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات چل رہے ہیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔ آئی ایم ایف سے ابھی ایک اورمینٹگ ہونی ہے۔ عائشہ غوث نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ابھی کچھ مزید وضاحت چاہیے، وزیرخزانہ آج رات میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
میڈیا کو معاہدے کے حوالے سے تفصیلات آج رات شیئر کی جائیں گی۔ دوسری جانب پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی کے امکان کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی۔ رواں ہفتے میں ڈالر 8 روپے سے زائد سستا ہوا ہے۔ آج صبح بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گذشتہ روز بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 275 روپے سے کم ہو کر273.50 روپے پر آ گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت4 روپے کی کمی کے بعد 280 روپے سے گھٹ کر276 روپے پر آ گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں3 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 295 روپے ہو گئی اسی طرح4روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 330 روپے ہو گئی۔
سعودی ریال کی قیمت فروخت 73.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 75روپے رہی۔ جبکہ 023ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوکاروبار حصص میں تیزی رہی ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بہتر توقعات پر سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اورگیس، پاور ،فارما ٹیلی کام،پیٹرولیم،بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروبار میں تیزی رہی جس سے انڈیکس کی41600 اور 41700 پوائنٹس کی مزید دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 53.46فیصد حصص کی قیمتیں بڑھگئیں جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 24ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں