مری (آئی این پی ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مری پولیس کی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں گرفتار شیخ رشید کیخلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج تھا، گزشتہ روز عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کیا تھا۔
مری پولیس نے شیخ رشید کو سول کورٹ میں پیش کیا اور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، مری پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ شیخ رشید سے مقدمے سے متعلق تفتیش کرنی ہے اور کچھ ریکوریز کرنی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیخ رشید کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، عدالت نے مری پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں