کوٹری، علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کوٹری (پی این آئی) پشاور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس سندھ کی تحصیل کوٹری کے علاقے سے گزرتی ہوئی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ اس حوالے سے پاکستان ریلوے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوٹری اسٹیشن کے قریب ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ ریلوے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین ایک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے 2 حصوں میں تقسیم ہوئی۔ تاہم اطمینان کی بات یہ ہے کہ واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریل کے عملے نے ٹرین سروس کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close