قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 43 پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کو ایوان میں نہ آنے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا، خبروں میں سنا ہے کہ عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ تاحال اپنی جگہ موجود ہے۔

اس لیے جب تک عدالت عالیہ کا فیصلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہو تب تک اس پر عملدرآمد کے حوالے سے طے نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close