پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی

لاہور ( پی این آئی ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا امکان موجود ہے،موجودہ حکومت کو 172 ارکان کی حمایت حاصل نہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ نے آج اہم فیصلہ دیا ہے، نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پراسس شروع کرنا چاہیے،انفرادی طور پر ہمارے ممبران سے رابطےجاری ہیں۔فوادچودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال کرنا چاہتی ہے، صدرمملکت کا اس حوالےسے اہم کردار ہے،اگرعمران خان کو نااہل کیا جاتا ہے تو اس سے ملک کا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں پر جعلی مقدمات بنانا اچھی روایت نہیں، سیاسی کلچر کو تباہ کیا جا رہا ہے، آئین کےمطابق الیکشن نہ کروانے والوں پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔واضح رہے کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن اور اسلام آباد پولیس کیخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بغاوت کا کیس بنایا گیا اور تمام جعلی کیسز بنائے گئے، حکومت نے سارے نظام کو تباہ کردیا ہے، اگر آئین اور قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو انصاف کیسے ملےگا؟

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا یہ لوگ رقم واپس کریں یا جیل جائیں گے، اگر آئین پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو پھر مذاکرات کس بات کے؟ یہ غیرسنجیدہ لوگ ہیں کس بات پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی، حکومت نے سارے نظام کو تباہ کردیا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ میرے خلاف تمام مقدمات جعلی ہیں، اگر آئین اور قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو انصاف کس طرح ملےگا، میرے خلاف بغاوت کا کیس بنایا گیا اور تمام جعلی کیسز بنائے گئے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور اسلام آباد پولیس کیخلاف 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔ اگر آئین اور قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو پھر طاقتور لوگ آگے آئیں گے، عمران خان کو تین ماہ کے اندر نااہل قراردینے کا پلان بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں