یورپ کے لیے پی آئی اے پروازیں، اہم پیش رفت ہو گئی

کراچی(آئی این پی) یورپی ملکوں کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یورپ کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔ہیڈ آف اسیٹیٹ سیفٹی کیپٹن میلکم روسبی کی سربراہی میں برطانوی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے، یو کے سیفٹی ٹیم 16 فروری تک اپنا آڈٹ مکمل کرے گی۔

برطانوی سیفٹی ٹیم نے شعبہ لائٹس کا آڈٹ شروع کر دیا ہے، یہ ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مکمل آڈٹ کرے گی، جس میں فلائٹ اسٹینڈرڈ، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، ایئر وردینس سمیت دیگر اہم شعبوں کا آڈٹ شامل ہے۔سی اے اے کے آڈٹ کے بعد برطانوی سیفٹی ٹیم پی آئی اے کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ا?ڈٹ کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایا سا بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، ایاسا کا وفد 7 مارچ کو کراچی پہنچے گا۔ایاسا کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کا مکمل سیفٹی آڈٹ کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیم مطمئین ہو گئی تو یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ ہوا بازوں کے امتحانات کے لیے سی اے اے میں برطانوی سول ایوی ایشن کا سسٹم نصب ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close